کورس کا تعارف
رمضان المبارک قرآن مجید کا مہینہ ہے، لیکن کیا ہم واقعی اس مقدس مہینے میں قرآن سے وہ تعلق جوڑ پاتے ہیں جو مطلوب ہے؟ اس چھ روزہ کورس میں ہم یہ جانیں گے کہ قرآن مجید اور رمضان کا آپس میں کتنا گہرا رشتہ ہے، اور کیسے ہم اپنے دلوں کو رمضان کے استقبال کے لیے تیار کر سکتے ہیں، تاکہ یہ مہینہ ہماری زندگی میں حقیقی تبدیلی لا سکے۔